QR CodeQR Code

تجارتی مراکز پر وقت کی پابندی ختم، شادی تقریبات، مزارات اور سینما کھولنے کی اجازت

25 Feb 2021 17:50

اعلامیہ کے مطابق این سی او سی کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے مطابق لوکل باڈیز اور کینٹ بورڈ انتخابات مئی اور جون کے مہینے میں کئے جائیں گے جب کہ پی ایس ایل میچز میں شائقین کی تعداد 50 فیصد تک بڑھانے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ این سی او سی نے تجارتی مراکز پر وقت کی پابندی ختم اور شادی کی انڈور تقریبات کی اجازت دیدی۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تجارتی مراکز اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی اور 50 فیصد اسٹاف کے گھر سے کام کی شرط ختم کردی گئی ہے جب کہ ایس او پیز کے تحت انڈور شادی تقریبات کی بھی 15 مارچ سے اجازت ہوگی تاہم ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے مطابق لوکل باڈیز اور کینٹ بورڈ انتخابات مئی اور جون کے مہینے میں کئے جائیں گے جب کہ پی ایس ایل میچز میں شائقین کی تعداد 50 فیصد تک بڑھانے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے جس کے بعد پلے آف میچز میں ایس او پیز کے تحت تمام شائقین کو آنے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ این سی او سی نے 15 مارچ سے مزارات اور سینما کھولنے کی بھی اجازت دیدی ہے۔


خبر کا کوڈ: 918330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918330/تجارتی-مراکز-پر-وقت-کی-پابندی-ختم-شادی-تقریبات-مزارات-اور-سینما-کھولنے-اجازت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org