QR CodeQR Code

تحریک انصاف کا ڈسکہ ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنیکا اعلان

25 Feb 2021 18:59

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ڈسکہ ضمنی الیکشن پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں جسے تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی قانونی آپشن استعمال کرتے ہوئے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کے نتائج کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ڈسکہ ضمنی الیکشن پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں، جسے تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی قانونی آپشن استعمال کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کے عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا، لیکن فاتح امیدوار کو حلقے کی نمائندگی سے روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے 18 مارچ کو پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔ تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 918336

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918336/تحریک-انصاف-کا-ڈسکہ-ضمنی-انتخاب-پر-الیکشن-کمیشن-فیصلہ-چیلنج-کرنیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org