QR CodeQR Code

جمہوریت میں کوئی بھی حکومت کسانوں کیخلاف قانون نہیں بنا سکتی ہے، بھارتی وزیر زراعت

25 Feb 2021 20:43

نریندر سنگھ تومر نے اترپردیش میں ’کرشی وگیان میلہ‘ کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور ان کی پیداوار کو مناسب قیمت دینے کے لئے زرعی اصلاحات کے قوانین نافذ کئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں چل رہی کسان تحریک کے درمیان جمعرات کو وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ جمہوریت میں کوئی بھی حکومت کسانوں کے خلاف قانون بنانے کی جرأت نہیں کرسکتی ہے۔ نریندر سنگھ تومر نے اترپردیش میں ’کرشی وگیان میلہ‘ کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور ان کی پیداوار کو مناسب قیمت دینے کے لئے زرعی اصلاحات کے قوانین نافذ کئے ہیں۔

نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ پہلے کاشتکاروں کو اپنی منڈیوں میں اپنی پیداوار فروخت کرنے پر مجبور ہونا پڑتا تھا اور انہیں ٹیکس بھی ادا کرنا پڑتا تھا جبکہ اب وہ کہیں بھی اور کسی بھی قیمت پر اپنی پیداوار فروخت کرنے میں آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کسانوں کو اب مارکیٹ سے باہر فصلیں بیچنے پر ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا احتجاجی کسان منڈی میں ٹیکس لگانے والی ریاستوں پر تبادلہ خیال نہیں کرتے ہیں، یہ مناسب نہیں ہے۔ جمہوریت میں اظہار رائے کی آزادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ صبح اٹھنے کے بعد سے ہی مودی حکومت پر لعنت بھیجنا شروع کر دیتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 918339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918339/جمہوریت-میں-کوئی-بھی-حکومت-کسانوں-کیخلاف-قانون-نہیں-بنا-سکتی-ہے-بھارتی-وزیر-زراعت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org