0
Thursday 25 Feb 2021 20:43

جمہوریت میں کوئی بھی حکومت کسانوں کیخلاف قانون نہیں بنا سکتی ہے، بھارتی وزیر زراعت

جمہوریت میں کوئی بھی حکومت کسانوں کیخلاف قانون نہیں بنا سکتی ہے، بھارتی وزیر زراعت
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں چل رہی کسان تحریک کے درمیان جمعرات کو وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ جمہوریت میں کوئی بھی حکومت کسانوں کے خلاف قانون بنانے کی جرأت نہیں کرسکتی ہے۔ نریندر سنگھ تومر نے اترپردیش میں ’کرشی وگیان میلہ‘ کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور ان کی پیداوار کو مناسب قیمت دینے کے لئے زرعی اصلاحات کے قوانین نافذ کئے ہیں۔

نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ پہلے کاشتکاروں کو اپنی منڈیوں میں اپنی پیداوار فروخت کرنے پر مجبور ہونا پڑتا تھا اور انہیں ٹیکس بھی ادا کرنا پڑتا تھا جبکہ اب وہ کہیں بھی اور کسی بھی قیمت پر اپنی پیداوار فروخت کرنے میں آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کسانوں کو اب مارکیٹ سے باہر فصلیں بیچنے پر ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا احتجاجی کسان منڈی میں ٹیکس لگانے والی ریاستوں پر تبادلہ خیال نہیں کرتے ہیں، یہ مناسب نہیں ہے۔ جمہوریت میں اظہار رائے کی آزادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ صبح اٹھنے کے بعد سے ہی مودی حکومت پر لعنت بھیجنا شروع کر دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 918339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش