QR CodeQR Code

مودی حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگاکر لوگوں کو خوف زدہ کر رہی ہے، غلام احمد میر

25 Feb 2021 20:10

پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بھارت اور جموں و کشمیر میں ٹیکس پر ٹیکس لگائے جا رہے ہیں جائیداد، سڑک، پٹرول، ڈیزل وغیرہ غرض کہ ہر چیز پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے اور حکومت لوگوں پر ٹیکس لگا کر انہیں خوف زدہ کرنا چاہتی ہے یہ ٹیکس ٹررزم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر کا الزام ہے کہ مودی حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگا کر لوگوں کو خوف زدہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے بجائے غریبوں کے جیب کاٹ کر امبانی اور اڈانی کے جیب گرم کر رہی ہے۔ غلام احمد میر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کے روز کانگریس کارکنوں کی طرف سے جائیداد ٹیکس اور پٹرول و ڈیزل کی مہنگائی کے خلاف درج احتجاج کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ کیا۔ بتادیں کہ کانگریس نے جمعرات کے روز جائیداد ٹیکس اور پٹرول و ڈیزل کی مہنگائی کے خلاف ایک بار پھر زور دار احتجاج درج کیا۔

اس موقع پر غلام احمد میر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بھارت اور جموں و کشمیر میں ٹیکس پر ٹیکس لگائے جا رہے ہیں جائیداد، سڑک، پٹرول، ڈیزل وغیرہ غرض کہ ہر چیز پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے اور حکومت لوگوں پر ٹیکس لگا کر انہیں خوف زدہ کرنا چاہتی ہے یہ ٹیکس ٹررزم ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کر رہی ہے بلکہ اس کے بجائے غریبوں کے جیب کاٹ کر امبانی اور اڈانی کے جیب گرم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں بڑھ رہی مہنگائی پر بی جے پی اس لئے خاموش ہے کیونکہ انہیں امبانی اور اڈانی کو پیسے واپس کرنے ہیں اور ان کے لئے ہی ٹیکس لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں جن کی آمدنی سو روپیہ یومیہ ہے کو پچاس روپیہ ٹیکس ادا کرنے پڑتے ہیں جو سراسر ناانصافی ہے۔


خبر کا کوڈ: 918341

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918341/مودی-حکومت-ٹیکس-پر-لگاکر-لوگوں-کو-خوف-زدہ-کر-رہی-ہے-غلام-احمد-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org