QR CodeQR Code

ممتا بنرجی کا نے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر انوکھا احتجاج

25 Feb 2021 20:10

ممتا بنرجی آج گاڑی کی سواری چھوڑ کر اسکوٹر سے وزیراعلٰی کے دفتر پہنچی۔ ان کا اسکوٹر وزیر فریاد حکیم چلا رہے تھے جبکہ ممتا بنرجی ان کے پچھے بیٹھی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے بھارت میں پیٹرول و ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کی انوکھے انداز سے مخالفت کی ہے۔ ممتا بنرجی آج گاڑی کی سواری چھوڑ کر اسکوٹر سے وزیراعلٰی کے دفتر پہنچی۔ ان کا اسکوٹر وزیر فریاد حکیم چلا رہے تھے جبکہ ممتا بنرجی ان کے پچھے بیٹھی تھی۔ یہ معمولی اسکوٹر نہیں بلکہ بیٹری سے چلنے والا گرین اسکوٹر تھا۔ اس دوران ہیلمیٹ پہنی ممتا بنرجی منہ پر ماسک لگائی ہوئی تھی اور گلے میں ایک پٹہ لٹکا رکھا تھا۔ اس پٹے پر انگریزی میں لکھا تھا ’’آپکے منہ میں کیا ہے، پیٹرول کی قیمت بڑھانا، ڈیزل کی قیمت بڑھانا اور گیس کی قیمت بڑھانا،‘‘ مغربی بنگال کی وزیراعلٰی کے اسکوٹر پر دفتر جانے کا پورا پروگرام سوشل میڈیا پر لائیو نشر کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 918342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918342/ممتا-بنرجی-کا-نے-پیٹرول-کی-بڑھتی-قیمتوں-پر-انوکھا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org