0
Thursday 25 Feb 2021 22:17

پاکستان بدستور گرے لسٹ میں موجود رہے گا، ایف اے ٹی ایف کا اعلان

پاکستان بدستور گرے لسٹ میں موجود رہے گا، ایف اے ٹی ایف کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ایف اے ٹی ایف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان بدستور گرے لسٹ میں موجود رہے گا، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے 4 روزہ پلانری اجلاس کی تکمیل پر اعلان کیا کہ پاکستان بد ستور ان کی گرے لسٹ پر موجود رہے گا۔
عالمی واچ ڈاگ کے صدر نے ایف اے ٹی ایف اجلاس کے فیصلوں کا اعلان ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 27 میں سے 24 نکات پر عمل درآمد کر لیا ہے، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو بقیہ 3 نکات پر عمل کرنے کے لیے 4 ماہ کی مہلت دی ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان نے27 میں سے 24 نکات پر عمل درآمد کر لیا ہے، جون تک پاکستان تمام 27 نکات پر عمل درآمد کرے۔ صدر ایف اے ٹی ایف ڈاکٹر مارکس پلیئر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اچھی پیش رفت کی ہے، ٹیرر فنانسنگ کے ضمن میں خامیاں پائی گئی ہیں۔ ڈاکٹر مارکس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اعلیٰ سطح پر ایکشن پلان پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے، اس وقت پاکستان کو بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ 4 ماہ بعد پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر عمل درآمد کی تصدیق کریں گے، دیکھیں گے کہ پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر عمل درآمد کتنا پائیدار ہے۔
خبر کا کوڈ : 918348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش