QR CodeQR Code

خرم آغا تبدیل، کیپٹن (ر) فضیل اصغر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تعینات

25 Feb 2021 22:43

وزیر اعظم عمران خان نے چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر کو 9 نومبر کو اپنے عہدے سے ہٹا دیا تھا، جنہیں اب گلگت بلتستان کا چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان خرم آغا کو تبدیل کر دیا گیا۔ سابق چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر جی بی کے نئے چیف سیکرٹری ہونگے۔ خرم آغا کو نومبر 2018 کو جی بی کا چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا تھا۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر کو 9 نومبر کو عہدے سے ہٹا کر پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے گریڈ 22 کے آفیسر وفاقی سیکرٹری ترقی و منصوبہ بندی ڈویژن مطہر نیاز رانا کو نیا چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات کر دیا تھا، جنہیں اب گلگت بلتستان کا چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 918352

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918352/خرم-ا-غا-تبدیل-کیپٹن-ر-فضیل-اصغر-چیف-سیکرٹری-گلگت-بلتستان-تعینات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org