QR CodeQR Code

امریکی کمپنی نے کورونا ویکسین سے2021ء میں ہونیوالی آمدن بتا دی

26 Feb 2021 01:46

امریکی کمپنی موڈرینا نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں سال اسکی تیارہ کردہ ویکیسن کی کل فروخت 18 اعشاریہ 4 ارب ڈالر تک جائیگی اور 2010ء میں اپنے قیام کے بعد کمپنی پہلی مرتبہ منافعے میں جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا ویکسین بنانے والی ایک اور امریکی کمپنی نے 2021ء میں اس کی فروخت سے ہونے والی آمدن کا اندازہ بتا دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کمپنی موڈرینا نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں سال اس کی تیارہ کردہ ویکیسن کی کل فروخت 18 اعشاریہ 4 ارب ڈالر تک جائے گی اور 2010ء میں اپنے قیام کے بعد کمپنی پہلی مرتبہ منافعے میں جائے گی۔ اس سے قبل امریکی کمپنی فائزر بھی کورونا ویکسین سے ہونے والی آمدن کا تخمینہ بتا چکی ہے۔ واضح رہے کہ صرف فائزر اور موڈرینا کی تیار کردہ ویکسین کو امریکا میں استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں یہ ان دونوں کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسین کئی دیگر ممالک کو بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر اسٹیفن بینکل کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی سامنے آنے والی اقسام کے مقابلے کے لیے بھی ویکسین پر مزید کام ہو رہا ہے جبکہ کئی حکومتیں اس حوالے سے بھی فکر مند ہیں کہ انھیں اپنے شہریوں کو دیگر اقسام کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں ویکسین کی ’’بوسٹر‘‘ خوراک فراہم کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورت حال کے پیش نظر موڈرینا کمپنی اپنی پیدواری صلاحیتوں کو بڑھا رہی ہے اور 2021ء میں کمپنی 70 کروڑ سے 1 ارب تک ویکیسن کی خوراکیں تیار کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 918372

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918372/امریکی-کمپنی-نے-کورونا-ویکسین-سے2021ء-میں-ہونیوالی-ا-مدن-بتا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org