0
Friday 26 Feb 2021 02:24

ملک میں کورونا وبا سے مزید 64 اموات رپورٹ

ملک میں کورونا وبا سے مزید 64 اموات رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ایک ہزار 361 افراد کورونا وبا کا شکار جب کہ 64 اموات رپورٹ ہوئیں۔ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز 40 ہزار 906 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں ایک ہزار 361 افراد کورونا وبا کا شکار جب کہ 64 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 941 جب کہ مجموعی 12 ہزار 777 افراد کی اموات ہوئیں۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 681 افراد صحتیاب ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 888 ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 918375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش