0
Friday 26 Feb 2021 02:40

ضلع کرم میں 32 لاکھ پودے لگائے جائیں گے

ضلع کرم میں 32 لاکھ پودے لگائے جائیں گے
اسلام ٹائمز۔ یونیسیف کی مدد سے ضم شدہ قبائلی ضلع کرم میں 32 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، اس سلسلے میں ہر سکول کا استاد چار اور بچے دو، دو پودے لگائیں گے اور علاقے میں یہ مسیج پہنچانا اپنا فرض سمجھیں گے۔ پاراچنار میں یونیسیف کے تعاون سے اور سکول سیفٹی سیل کی ڈائریکٹر آف ایلمنٹری ایجوکیشن پشاور کی طرف سے ضلع کرم میں شجر کاری مہم کا آغاز اسرار شہید ہائی سکول پاراچنار سے کردیا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر آفاق وزیر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عباس خان یونیسیف کے صمد نواز اور ڈسٹرکٹ فارسٹر آفیسر محمد اسماعیل نے کہا کہ شجر کاری ہمارے اور ملک کے مستقبل کے لئے انتہائی ضروری عمل ہے اور پاراچنار اپنے آب و ہوا کے لحاظ موزوں علاقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پودہ لگا کر بعد میں اس کی حفاظت کرنا اس کے لگانے سے بھی زیادہ اھم ہے، ضلع کرم کا رقبہ 3380 مربع کلو  میٹر ہے اور 58 ہزار ایکڑ پر جنگل آباد ہے۔ ملک کی پائیدار ترقی کے لئے 25 فیصد جنگل کا ہونا ضروری ہے جبکہ ضلع کرم میں یہ شرح 17 فیصد ہے اور ایک وسیع علاقہ 13 لاکھ ایکڑ ہنوز جنگلات لگانے کا منتظر ہے۔ اس موقع پر سکول سیفٹی سیل نے یونیسیف کے مالی تعاون سے تخلقی نمائش کا انعقاد بھی کیا، جس میں ضلع کرم کے تین مردانہ اور دو زنانہ سکولوں کے تیس طلباء اور طالبات نے اس سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 918376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش