0
Friday 26 Feb 2021 03:13

ایم ڈبلیو ایم شعبہ اطلاعات کے زیراہتمام 3 روزہ میڈیا ورکشاپ کا آغاز آج سے ہوگا

ایم ڈبلیو ایم شعبہ اطلاعات کے زیراہتمام 3 روزہ میڈیا ورکشاپ کا آغاز آج سے ہوگا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی شعبہ اطلاعات و نشریات کے زیراہتمام تین روزہ میڈیا ورکشاپ کا آغاز جامعۃ الصادق کراچی کمپنی اسلام آباد میں آج بروز جمعہ سے ہوگا، جو 26 فروری تا 28 فروری جاری رہیں گی۔ ورکشاپ سے ملک کے نامور صحافی، اینکرز، کالم نگار اور ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات خطاب کریں گی۔ ورکشاپ میں ملک کے چاروں صوبوں، سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی و ضلعی میڈیا سیکرٹری شریک ہوں گے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مظاہر شگری نے کہا ہے کہ میڈیا ورکشاپس کا مقصد نوجوانوں کو میڈیا کے جدید تقاضوں سے آگاہ کرنا اور ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار کا مقابلہ کرنے کے لیے مواصلات کی تمام تکنیکوں سے مکمل آگہی اور سیاسی بصیرت انتہائی ضروری ہے۔ مذہبی و سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد مخصوص و اٹل نظریات کے باعث اپنے ملک و قوم کا میڈیا کے محاذ پر بہترین دفاع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ورکشاپ ہمارے کارکنوں کو میڈیا کی نئی جہتوں کو سمجھنے میں معاون و مددگار ثابت ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 918379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش