0
Friday 26 Feb 2021 03:22

پشاور ایئر پورٹ پر بچے کے ساتھ حادثہ، عملے نے جان بچالی

پشاور ایئر پورٹ پر بچے کے ساتھ حادثہ، عملے نے جان بچالی
اسلام ٹائمز۔ باچا خان ائیر پورٹ پشاور پر سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے عملے کی حاضر دماغی نے بچے کی جان ‏بچالی۔ ‏ذرائع کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے خاتون 2 بچوں کے ہمراہ پہنچی تھی کہ اس دوران ‏بچے کے ساتھ حادثے پیش آ گیا۔ ایئر پورٹ منیجر کے مطابق خاتون کے ہمراہ 4 سالہ بچہ ایسکلیٹر سے گر گیا، جسے دیکھ کر قریب ‏کھڑے سی اے اے اہلکار نے چھلانگ لگائی اور بچے کو بچا لیا۔ ائیر پورٹ انتظامیہ نے بچے کی جان بچانے پر اہلکار کی کوششوں کی تعریف کی اور خاتون مسافر ‏نے بچے کی جان بچانے پر ائیر پورٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ‏
خبر کا کوڈ : 918380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش