0
Friday 26 Feb 2021 10:02

ڈی جی ایم اوز کے درمیان بات چیت کسی بیک ڈور ڈپلومیسی کا نتیجہ نہیں، ڈاکٹر معید یوسف

ڈی جی ایم اوز کے درمیان بات چیت کسی بیک ڈور ڈپلومیسی کا نتیجہ نہیں، ڈاکٹر معید یوسف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف نے بیک چینل ڈپلومیسی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اجیت دوول سے اس معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ اجیت دوول بھارت میں مشیر برائے قومی سلامتی امور کے منصب پہ فائز ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اجیت دوول کو مشیر بنا کر ان کا عہدہ وزیر کے مساوی کردیا تھا۔ انہوں نے اس ضمن میں بھارتی ذرائع ابلاغ کے پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیشرفت ڈی جی ایم اوز کے درمیان بات چیت کا نتیجہ ہے۔

پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ پاکستان 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرتا ہے۔ مشیر برائے قومی سلامتی ںے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ معاہدے کی روح کے مطابق عمل کے سمجھوتے پر پہنچ گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ ایسا کرنے سے بے گناہ زندگیاں بچیں گی تاہم ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ اس کا غلط مطلب ہرگز نہ لیا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 918407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش