0
Friday 26 Feb 2021 10:11

ووٹ چور حکمرانوں کے خلاف ووٹ چوری ثابت ہو گئی ہے، نئیر بخاری

ووٹ چور حکمرانوں کے خلاف ووٹ چوری ثابت ہو گئی ہے، نئیر بخاری
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کا کہنا ہے کہ سرکاری سرپرستی میں دھاندلی ثابت ہوگئی، وزیراعظم اور وزیراعلی کو مستعفی ہوجانا چاہئے، الیکشن چرانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، ووٹ چور حکمرانوں کے خلاف ووٹ چوری ثابت ہو گئی ہے۔ دوسری جانب قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب شیرپاو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سےشفاف اور منصفانہ انتخابات کیلئے راہ ہموار ہو گی، دھاندلی کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ اسی طرح سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کا کہنا ہے کہ فیصلے سے الیکشن کمیشن کے احترام میں اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ نون کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ آج حکومت پر عدم اعتماد ہو گیا اور الیکشن کمیشن نے تاریخی فیصلہ سنایا۔ مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ ڈسکہ میں الیکشن کمیشن نے حق کا ساتھ دیا، آج جمہوریت کے لیے ایک بڑی فتح ہے۔
خبر کا کوڈ : 918408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش