0
Friday 26 Feb 2021 10:22

بلوچستان میں بھی سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہوسکتے ہیں، کامران مرتضیٰ

بلوچستان میں بھی سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہوسکتے ہیں، کامران مرتضیٰ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما کامران مرتضیٰ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے بلوچستان کو خوامخواہ بدنام کیا ہے، بلوچستان میں بھی سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہوسکتے ہیں، سعید ہاشمی اور جان جمالی ہمارے صوبائی امیر عبدالواسع کے پاس آئے تھے، کئی دنوں سے اس فارمولے پر بات چل رہی تھی، پنجاب نے اس فارمولے کو دیکھا اور عمل کرنے میں بازی لے گئے۔ جبکہ ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں بلامقابلہ سینیٹرز کا انتخاب جمہوری ریفرنڈم ہے، سیاسی جماعتوں نے تلخ تعلقات کے باوجود وقار کا مظاہرہ کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اس کا کریڈٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو جاتا ہے، الیکشن کمیشن کا ریاستی طاقت کے غلط استعمال پر بولنا اچھی بات ہے۔ جبکہ شاہ خاور نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اداروں کی حساسیت کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے، کسی فیصلے کی وجہ سے پورے ادارے کو مورد الزام نہ ٹھہرایا جائے، پرویز رشید اپیل کر کے رقم فورم میں جمع کروا دیتے تو ان کا مسئلہ حل ہوسکتا تھا۔ جہانگیر جدون نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے بلانے پر آئی جی اور چیف سیکرٹری کو پیش ہونا پڑے گا، ہائیکورٹ رات کو ساڑھے بارہ بجے بے گناہ وکیلوں کے گھر پر چھاپہ مارنے کا کہہ دیتی ہے لیکن فیصل واوڈا کو جواب جمع کروانے کیلئے نہیں کہہ سکتی۔
 
خبر کا کوڈ : 918410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش