QR CodeQR Code

پاک بھارت جنگ بندی مثبت پیش رفت ہے، انتونیو گویٹریس

26 Feb 2021 10:29

ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق سیکرٹری جنرل انتونیو گویٹریس نے امید ظاہر کی ہے کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی پاکستان اور بھارت کے درمیان مزید بات چیت کی راہ ہموار کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گویٹریس نے پاک بھارت جنگ بندی کو مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل انتونیو گویٹریس نے امید ظاہر کی ہے کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی پاکستان اور بھارت کے درمیان مزید بات چیت کی راہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاک بھارت مشترکہ اعلامیے سے سیکرٹری جنرل یو این کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ صدر جنرل اسمبلی اقوامِ متحدہ نے پاک بھارت مشترکہ اعلامیہ دوسروں کے لیے مثال قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے، جس میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس اتفاقِ رائے کے بعد کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔


 


خبر کا کوڈ: 918411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918411/پاک-بھارت-جنگ-بندی-مثبت-پیش-رفت-ہے-انتونیو-گویٹریس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org