0
Friday 26 Feb 2021 10:34

وائٹ ہاوس کا ایل او سی پر جنگ بندی سے متعلق مشترکہ اعلامیے کا خیر مقدم

وائٹ ہاوس کا ایل او سی پر جنگ بندی سے متعلق مشترکہ اعلامیے کا خیر مقدم
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی سے متعلق مشترکہ اعلامیے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے اقدام کو جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی جانب مثبت قدم قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں وسیع تر امن اور استحکام سب کے مفاد میں ہے، دونوں ملکوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ وہ اس پیش رفت کو مزید آگے بڑھائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے جس میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس اتفاقِ رائے کے بعد کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 918412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش