0
Friday 26 Feb 2021 10:37

بھارتی جارحیت اور پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کو دو سال مکمل

بھارتی جارحیت اور پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کو دو سال مکمل
اسلام ٹائمز۔ پلوامہ ڈرامے کے بعد بھارتی جارحیت اور پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کو دو سال بیت گئے ہیں۔ بھارت نے 26 فروری 2019 کو بالاکوٹ پر سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔ بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں گھسے لیکن شاہینوں سے بچنے کے لیے اپنا پے لوڈ گرا کر بھاگ نکلے جس سے چند درختوں کو نقصان پہنچا۔ اگلے ہی دن پاکستان نے دن کی روشنی میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
پاک فضائیہ کے جوانوں نے جرات اور بہادری کے ساتھ بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا۔ 27 فروری کو بھارتی ائیر فورس کے طیارے نے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی۔ جس پر پاک فضائیہ نے بھارتی ائیر فورس کے طیارے کو مار گرایا اور پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرلیا۔

بھارت نے 26 فروری 2019 کو بالاکوٹ کے مقام جابا پر مبینہ دہشتگردی کے کیمپ پر نام نہاد فضائی حملے کا ڈرامہ رچایا۔ میڈیا ٹیمز علاقے میں پہنچی تو وہاں نا کسی عمارت کو نقصان پہنچا تھا نا ہی کسی قسم کی ہلاکتوں کے کوئی آثار ملے۔ جابہ ضلع مانسہرہ کے ایک گاؤں کا نام ہے جو شہر سے تقریباً 20 کلو میٹر کی مصافحت پر بالاکوٹ روڈ پر واقع ہے اور مظفرآباد تھانے کی حدود میں آتا ہے۔ علاقہ مکینوں نے بھی وہی بتایا جو کیمرے کی آنکھ نے دکھایا۔ وہاں کے عوام کا کہنا تھا کہ بھارتی طیارے چند منٹ کے دوران کھلے میدان میں بم پھینک کر فوری واپس چلے گئے۔ مقامی افراد کے مطابق جہاں بم پھینکے گئے وہاں نا کوئی عمارت تھی نا ہی کی ہلاکتیں ہوئیں۔ گاؤں دیگر علاقوں کی نسبت کم گنجان آباد ہے اور اطراف بلند پہاڑی چوٹیاں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 918413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش