QR CodeQR Code

ایک حلقے نے ہی جعلی صادق و امین کا پول کھول دیا، پرویز رشید

26 Feb 2021 10:48

سوشل میڈیا پر اینے ایک بیان میں لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی انتخابی مہم، مزاحمت اور قانونی کاوشیں کامیاب ہوئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ڈسکہ انتخاب میں بکسہ چوری، اغواء کاری اور قتل و غارت گری ناکام ہو گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ نواز کے رہنما پرویز رشید نے یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی انتخابی مہم، مزاحمت اور قانونی کاوشیں کامیاب ہوئی ہیں۔ پرویز رشید کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ منصفانہ ہے کہ ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے، جس پر وزیرِ اعظم عمران پریشان ہو گئے اور انہوں نے اپیل میں جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک حلقے نے ہی جعلی صادق و امین کا پول کھول دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 918415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918415/ایک-حلقے-نے-ہی-جعلی-صادق-امین-کا-پول-کھول-دیا-پرویز-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org