QR CodeQR Code

عراق کے وزیر دفاع کی جنرل قمر باجوہ سے ملاقات

26 Feb 2021 10:50

پاک فوج کے ترجمان شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے دفاع سے متعلقہ شعبوں میں معاونت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے عراق کے وزیر دفاع سے راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورت حال اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے ترجمان شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے دفاع سے متعلقہ شعبوں میں معاونت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی عوام کی قربانیوں کو قدرنگاہ سے دیکھتا ہے، عراقی وزیر دفاع نے بھی خطے میں امن و استحکام  کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
 


خبر کا کوڈ: 918416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918416/عراق-کے-وزیر-دفاع-کی-جنرل-قمر-باجوہ-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org