0
Sunday 14 Aug 2011 22:35

پاکستان کو امریکی کالونی بنانے والے حکمرانوں نے قوم کو حقیقی آزادی سے محروم کر دیا ہے، منور حسن

پاکستان کو امریکی کالونی بنانے والے حکمرانوں نے قوم کو حقیقی آزادی سے محروم کر دیا ہے، منور حسن
لاہور:اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے یوم آزادی پر جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، سید منور حسن کا کہنا تھا کہ سقوط ڈھاکہ کی ذمہ دار دو بڑی جماعتیں تھیں، اگر ایسا پھر ہوا تو ملک متحد نہیں رہ سکے گا، اگر سقوط بلوچستان یا سقوط کراچی ہوا تو اس کی ذمہ دار بھی موجودہ دونوں اکثریتی جماعتیں اور فوج ہو گی، سید منور حسن نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ اپنوں کی بے حسی اور خود غرضی کی وجہ سے پیش آیا، بلوچستان اور کراچی کے حالات انتہائی گھمبیر صورتحال اختیار کر چکے ہیں، مزید نقصان سے بچنے کے لیے ملکی سلامتی اور یکجہتی کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ اکثریتی پارٹیاں انیس سو اکہتر جیسا کھیل کھیلنے سے باز رہیں، اگر خدانخواستہ سقوط بلوچستان یا سقوط کراچی ہوا تو ذمہ دار فوج اور موجودہ حکمران ہوں گے۔ منصورہ لاہور میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ قیام پاکستان کے مقاصد کو حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کو امریکی کالونی بنانے والے حکمرانوں نے قوم کو حقیقی آزادی سے محروم کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کے حصول کے لئے جماعت اسلامی کی گو امریکہ گو تحریک جاری رہے گی۔ سید منور حسن نے کہا کہ جس نظریے کو شاہ ولی اللہ، شیخ سرہندی، مولانا ابوالاعلٰی مودودی اور علامہ اقبال نے پروان چڑھایا پاکستان کا قیام اسی نظریے کی بنیاد پر ہوا۔
خبر کا کوڈ : 91842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش