0
Friday 26 Feb 2021 11:14

نواز شریف کے این آر او کیلیے فضل الرحمان نے اپنے مفادات حاصل کیے، حافظ حسین احمد

نواز شریف کے این آر او کیلیے فضل الرحمان نے اپنے مفادات حاصل کیے، حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر حافظ حسین احمد  کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے این آر او کے لیے مدارس اور اکابرین کی جماعت کو استعمال کر کے فضل الرحمان نے اپنے مراعات اور مفادات حاصل کیے۔ جمعیت علما اسلام نظریاتی کے زیراہتمام تحفظ دینی مدارس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ نواز شریف کے این آر او کے لیے فضل الرحمان نے کارکنوں اور علما کو خوار کیا لیکن ہم دینی مدارس کو دوسروں کے لیے استعمال نہیں کریں گے بلکہ اسلام کی سربلندی اور ختم نبوت کی تحفظ کے لیے استعمال ہوں گے۔ حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 40 سال اسٹیبلشمنٹ کے زیر سایہ سیاسی کھیل کھیلے اور کرپشن میں پکڑے جانے پر وہ نظریاتی بن بیٹھے، آزادی مارچ کی آڑ میں بیماری کا ڈرامہ رچایا اور لندن جا کر پناہ گزین بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ  26 مارچ کو رینٹل مارچ قریب آ رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ایسی چھوٹی سرجری کی ضرورت بھی درپیش ہے جو پاکستان میں ممکن نہیں ہے اس مجبوری کی وجہ سے ابو جان کے پاس لندن ہی جانا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 918424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش