0
Friday 26 Feb 2021 11:19

فردوس عاشق اعوان کی طلال چوہدری کو انکی تنظیم سازی کرنے اور زبان کاٹنے کی دھمکی

فردوس عاشق اعوان کی طلال چوہدری کو انکی تنظیم سازی کرنے اور زبان کاٹنے کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لائیو ٹی وی پر مسلم لیگ نون کے طلال چوہدری کی زبان کاٹنے کی دھمکی دیدی۔ اس کے جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ سیالکوٹ والوں نے آپ کا تین مرتبہ منہ توڑا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں طلال چوہدری نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ جس فیکٹری میں یرغمال بنایا گیا، وہاں فردوس عاشق اعوان کا ایک ملازم بھی موجود تھا۔ اس پر فردوس عاشق اعوان بڑھ اٹھیں اور طلال چوہدری کو تنظیم سازی کے طعنے دینے لگیں۔ فردوس عاشق اعوان نے طلال چوہدری کو چیلنج کیا کہ ثبوت پیش کریں۔ جس پر طلال چوہدری نے جواب دیا کہ مجھے اپنی طرح نہ سمجھیں، آپ بھاگ جائیں گی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمہاری تنظیم سازی تو میں کروں گی۔
 
خبر کا کوڈ : 918426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش