QR CodeQR Code

شورکوٹ، میراج اور کلرز ایوارڈز کی 50ویں تقریب سے صدر مملکت کا خطاب

26 Feb 2021 11:38

پنجاب کے شہر شورکوٹ میں تقریب سے خطاب میں صدرمملکت نے کہا کہ پاک فضائیہ نے محدود وسائل کے باوجود دشمنوں خصوصاً جنگی جنون میں مبتلا پڑوسی ملک بھارت کو مختلف مواقع پر اپنی جرات و شجاعت کا لوہا منوایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شورکوٹ میں پاک فضائیہ کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاک فضائیہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف ملکی دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ شورکوٹ میں میراج اور کلرز ایوارڈز کی 50ویں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے محدود وسائل کے باوجود دشمنوں خصوصاً جنگی جنون میں مبتلا پڑوسی ملک بھارت کو مختلف مواقع پر اپنی جرات و شجاعت کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن کسی بھی جارحانہ اقدام کا سخت جواب دیا جائیگا جس طرح 27 فروری 2019ء کو دیا گیا تھا جب فضائیہ نے بھارتی طیارہ مار گرایا تھا۔

صدر مملکت نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو خطے میں پائیدار امن کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ہونا چاہئے۔ انہوں نے فضائیہ کے انجینئرز اور تکنیکی اہلکاروں کو میراج طیارے اڑانے کو برقرار رکھنے پر سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کی سرکردہ فضائی اقوام میں سے ایک ہے جو اپنے تیار کردہ جنگی طیارے اڑا رہی ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ مسلح افواج اور عوام کی گراں قدر قربانیوں کے باعث جیتی۔


خبر کا کوڈ: 918437

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918437/شورکوٹ-میراج-اور-کلرز-ایوارڈز-کی-50ویں-تقریب-سے-صدر-مملکت-کا-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org