QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن کا فیصلہ قبول ہے، رانا ثناء اللہ

26 Feb 2021 13:02

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں گے، گیلانی اکثریت سے سینیٹ کا انتخاب جیتیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ قبول ہے، فیصلہ ووٹ کو عزت دو کا عملی مظاہرہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن کے دوران انتظامیہ نے غفلت کا مظاہرہ کیا، مقدمات ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں گے، گیلانی اکثریت سے سینیٹ کا انتخاب جیتیں گے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیرقانونی ہے، ہم فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں 19 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 18مارچ کو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 918450

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918450/الیکشن-کمیشن-کا-فیصلہ-قبول-ہے-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org