QR CodeQR Code

سندھ، غیر قانونی بھرتیوں پر سابق صوبائی اسپیشل ایجوکیشن سیکرٹری اور پی ایس گرفتار

26 Feb 2021 14:40

عدالت نے سابق سیکرٹری نور محمد لغاری سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دیں۔ ملزمان میں پی ایس سیکرٹری محمد علی، ناز پروین، محمد علی شاہ، ڈاکٹر کیشور کمار، مشتاق احمد خالد سلیمان اور عبدالرحمٰن شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 294 افراد کی غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق سیکرٹری نور محمد لغاری سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں 294 افراد کی غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے سابق سیکرٹری نور محمد لغاری سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دیں۔ ملزمان میں پی ایس سیکرٹری محمد علی، ناز پروین، محمد علی شاہ، ڈاکٹر کیشور کمار، مشتاق احمد خالد سلیمان اور عبدالرحمٰن شامل ہیں۔

ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں سابق اسپیشل ایجوکیشن سیکرٹری نور محمد لغاری اور ڈاکٹر کیشور کمار شامل ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائیگا، ملزمان نے 2012ء سے 2015ء کے درمیان کراچی، حیدرآباد اور سکھر ریجن میں غیر قانونی بھرتیاں کیں اور قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا، ٹیسٹ میں تمام امیداوروں کو 90، 90 مارکس دیئے گئے، سابق سیکرٹری کے پی ایس نے اپنی اہلیہ کو عربی ٹیچر کی نوکری بھی دلوائی۔ ملزمان کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔


خبر کا کوڈ: 918463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918463/سندھ-غیر-قانونی-بھرتیوں-پر-سابق-صوبائی-اسپیشل-ایجوکیشن-سیکرٹری-اور-پی-ایس-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org