QR CodeQR Code

سیکرٹری داخلہ سندھ نے مجھ پر جیل میں قاتلانہ حملہ کرایا، حلیم عادل شیخ

26 Feb 2021 14:43

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میرے ساتھیوں کو تنگ کیا جا رہا ہے، مجھ پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ سندھ نے مجھ پر جیل میں قاتلانہ حملہ کرایا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو شرکت کے لئے سندھ اسمبلی اجلاس پہنچا دیا گیا۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے ساتھیوں کو تنگ کیا جا رہا ہے، سیکرٹری داخلہ سندھ نے مجھ پر جیل میں قاتلانہ حملہ کرایا۔ دوسری جانب سندھ اسمبلی میں اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی جانب سے خوب شور شرابہ کیا گیا۔ اس موقع پر اپوزیشن و حکومتی اراکین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کی جانب سے ارکان کو خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی۔
 


خبر کا کوڈ: 918464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918464/سیکرٹری-داخلہ-سندھ-نے-مجھ-پر-جیل-میں-قاتلانہ-حملہ-کرایا-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org