1
Friday 26 Feb 2021 15:43

منہاج الحسینؑ کے طلبہ نے خون عطیہ کرکے جشن مولود کعبہؑ منایا

کسی کی زندگی بچانا سب سے بڑی عبادت ہے، ڈاکٹر محمد حسین اکبر
منہاج الحسینؑ کے طلبہ نے خون عطیہ کرکے جشن مولود کعبہؑ منایا
اسلام ٹائمز۔ ادارہ منہاج الحسینؑ کے طلبہ نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کا عطیہ دے کر جشن مولود کعبہ منایا۔ تفصیلات کے مطابق آج 13 رجب المرجب کی مناسبت سے ادارہ منہاج الحسینؑ کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کی ہدایت پر ادارہ منہاج الحسینؑ کے طلبہ نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کے عطیات دیئے۔ اس حوالے سے فاطمید فاونڈیشن کی جانب سے ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون لاہور میں آج بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا، جس میں منہاج الحسینؑ کے طلبہ اور شہریوں نے خون کے عطیات دیئے۔ اس موقع پر ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ادارہ منہاج الحسینؑ کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا کے مریض بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، انہیں کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیئے بلکہ انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا عبادت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج جشن مولود کعبہؑ کے سلسلہ میں ادارہ میں تقریب منعقد کی گئی جس میں ہم نے اپنے طلبہ اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مولودِ کعبہؑ کا جشن اس انداز میں منائیں کہ اُن کی اِس خوشی سے کسی کو زندگی ملے، جس پر طلبہ کی بڑی تعداد نے خون عطیہ دینے کا عزم کیا اور شہریوں نے بھی خون کے عطیات دیئے۔ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا مزید کہنا تھا کہ آپ کا دیا ہوا خون اگر کسی کی زندگی کا سبب بن سکتا ہے تو اس سے بڑی عبادت اور کیا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے فاطمید فاونڈیشن کے ذمہ داران کی کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فاطمید فاونڈیشن تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے، جو لائق تحسین ہیں۔
خبر کا کوڈ : 918470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش