QR CodeQR Code

جشن مولود کعبہؑ، لاہور بھر میں تقریبات، کیک کاٹے گئے

26 Feb 2021 16:20

جشن مولود کعبہ کے حوالے سے موچی دروازہ، دربار بی بی پاکدامنؒ، جعفریہ کالونی، امامیہ کالونی، جیا موسیٰ، علامہ اقبال ٹاون، مسلم ٹاون، ماڈل ٹاون، گلبرگ، کینٹ، گارڈن ٹاون، جوہر ٹاون، ٹھوکر نیاز بیگ، واپڈا ٹاون، دھرم پورہ، مغلپورہ، سلامت پورہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں محافل کا انعقاد کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی جشن مولود کعبہؑ انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ شہر میں مختلف مقامات پر جشن مولود کعبؑہ کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ علمائے کرام اور ذاکرین عظام نے سیرت مولائے کائناتؑ پر روشنی ڈالی اور فضائل بیان کئے۔ جشن مولود کعبہ کے حوالے سے موچی دروازہ، دربار بی بی پاکدامنؒ، جعفریہ کالونی، امامیہ کالونی، جیا موسیٰ، علامہ اقبال ٹاون، مسلم ٹاون، ماڈل ٹاون، گلبرگ، کینٹ، گارڈن ٹاون، جوہر ٹاون، ٹھوکر نیاز بیگ، واپڈا ٹاون، دھرم پورہ، مغلپورہ، سلامت پورہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں محافل کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ذاکرین نے قصائد بیان کئے جبکہ علمائے کرام نے اپنے خطابات میں سیرت حضرت علی علیہ السلام بیان کی۔ دربار بی بی پاکدامنؒ پر ہونیوالی تقریب میں شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر امن و امان، ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے دعا کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 918478

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918478/جشن-مولود-کعبہ-لاہور-بھر-میں-تقریبات-کیک-کاٹے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org