0
Friday 26 Feb 2021 18:09

ناراض پی ٹی آئی رہنماؤں کا گورنر سندھ کو ہٹانے کا مطالبہ

ناراض پی ٹی آئی رہنماؤں کا گورنر سندھ کو ہٹانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی سندھ کے ناراض رہنماؤں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے گل محمد رند کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں لیاقت جتوئی، گل محمد رند اور ممتاز شاہ سمیت دیگر نے  شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق سینیٹ کے انتخابات میں گورنر سندھ نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی، جبکہ ملیر، سانگھڑ اور تھرپارکر میں ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ہارے۔

ناراض اراکین کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گورنر سندھ خاطر خواہ نتائج اب تک نہیں دے سکے، وہ عمران خان کا منشور سندھ میں عام کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں۔ اعلامیہ میں لیاقت جتوئی کو پارٹی کی جانب سے دیئے گئے شوکاز کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پارٹی نوٹس واپس لے کیونکہ لیاقت جتوئی پارٹی کا اثاثہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 918501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش