QR CodeQR Code

کراچی، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زمینوں پر قبضے میں ادارے کے افسران ملوث نکلے

26 Feb 2021 18:31

رپورٹ میں کہا گیا کہ افسران نے الاٹیز کی 600 ایکڑ زمین ٹھکانے لگانے کی کوشش کی۔ جس کے بعد وزیر بلدیات سندھ کے حکم پر 4 ایم ڈی اے افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ایم ڈی اے کے مزید افسران کیخلاف ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زمینوں پر قبضے میں ادارے کے افسران ملوث نکلے، وزیر بلدیات ناصر شاہ کے احکامات پر تحقیقاتی رپورٹ موصول ہونے پر چار افسران کو معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اسکیم تیسر ٹاؤن اور ملیر ہاؤسنگ اسکیم کی چھ سوایکڑ اراضی پر قبضہ ہے، اس سلسلے میں وزیر بلدیات ناصر شاہ کے احکامات پر تحقیقات کی گئی، جس میں ایم ڈی اے زمینوں پر قبضے میں ادارے کے افسران ملوث پائے گئے۔ تحقیقات رپورٹ موصول ہونے پر چار افسران کو معطل کردیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ افسران نے الاٹیز کی 600 ایکڑ زمین ٹھکانے لگانے کی کوشش کی۔ جس کے بعد وزیر بلدیات سندھ کے حکم پر 4 ایم ڈی اے افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ایم ڈی اے کے مزید افسران کیخلاف ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔ خیال رہے گذشتہ سال دسمبر میں سپریم کورٹ نے کراچی کے مختلف معاملات پر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے سندھ بھر میں سرکاری زمینوں پر قبضہ ختم کرانے کی ہدایت کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 918502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918502/کراچی-ملیر-ڈیولپمنٹ-اتھارٹی-کی-زمینوں-پر-قبضے-میں-ادارے-کے-افسران-ملوث-نکلے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org