?>?> لیاقت جتوئی نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا - اسلام ٹائمز
0
Friday 26 Feb 2021 18:53

لیاقت جتوئی نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا

لیاقت جتوئی نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا، لیاقت جتوئی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا فیصلہ آج متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ میں اختلافات سامنے آگئے، پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا، اس سلسلے میں لیاقت جتوئی نے ساتھیوں کا اجلاس کل کراچی میں طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا فیصلہ متوقع ہے جبکہ ن لیگ یا پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر مشاورت ہوگی، لیاقت جتوئی پی پی میں شمولیت کیلئے ساتھیوں سے مشاورت کریں گے، تاہم لیاقت جتوئی کے ساتھیوں نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 918507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش