QR CodeQR Code

لیاقت جتوئی نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا

26 Feb 2021 18:53

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا، اس سلسلے میں لیاقت جتوئی نے ساتھیوں کا اجلاس کل کراچی میں طلب کرلیا ہے، اجلاس میں ن لیگ یا پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر مشاورت ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا، لیاقت جتوئی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا فیصلہ آج متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ میں اختلافات سامنے آگئے، پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا، اس سلسلے میں لیاقت جتوئی نے ساتھیوں کا اجلاس کل کراچی میں طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا فیصلہ متوقع ہے جبکہ ن لیگ یا پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر مشاورت ہوگی، لیاقت جتوئی پی پی میں شمولیت کیلئے ساتھیوں سے مشاورت کریں گے، تاہم لیاقت جتوئی کے ساتھیوں نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 918507

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918507/لیاقت-جتوئی-نے-ساتھیوں-سمیت-پارٹی-چھوڑنے-کا-اشارہ-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org