QR CodeQR Code

بھارتی حکومت کشمیری قیادت کو ہراساں کرنے سے باز نہیں آرہی ہے، محبوبہ مفتی

26 Feb 2021 20:28

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ پی ڈی پی کے وحید پرہ، نعیم اختر اور سرتاج مدنی کو ’وقار کے ساتھ امن‘ کے وژن میں یقین رکھنے پر جیل میں بند کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور مقبوضہ کشمیت کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ بھارتی حکومت کشمیر کے مین اسٹریم سیاسی لیڈروں کو ہراساں کرنے سے باز نہیں آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے لیڈروں کو ’وقار کے ساتھ امن‘ کے وژن میں یقین رکھنے کے پاداش میں جیل میں بند کیا جاتا ہے۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ بھارتی حکومت کشمیری مین اسٹریم لیڈروں کو ہراساں کرنے سے باز نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ پی ڈی پی کے وحید پرہ، نعیم اختر اور سرتاج مدنی کو ’وقار کے ساتھ امن‘ کے وژن میں یقین رکھنے پر جیل میں بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمانت ایک قانون ہے جبکہ جیل ایک استثنٰی ہے لیکن ہم عدالیہ سے بہتر کی امید کرتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برس 21 دسمبر کو ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹنگ سے ایک دن قبل پی ڈی پی کے سینئر لیڈر نعیم اختر اور سرتاج مدنی کو حراست میں لیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 918508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918508/بھارتی-حکومت-کشمیری-قیادت-کو-ہراساں-کرنے-سے-باز-نہیں-ا-رہی-ہے-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org