QR CodeQR Code

حریت کانفرنس سیز فائر معاہدے کا خیرمقدم کیا

26 Feb 2021 20:28

حریت کانفرنس نے یہ بات پھر زور دے کر کہی کہ مسائل کے حل کے لئے بات چیت ہی بہترین اور واحد ذریعہ ہے اور حریت کانفرنس نے ہمیشہ اس کی حمایت اور وکالت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ میرواعظ عمر فاروق کی قیادت والی حریت کانفرنس نے بھارت اور پاکستان کی فوج کی جانب سے دیئے گئے مشترکہ بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ اس سے جموں و کشمیر کی لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب جانی و مالی نقصان کو روکنے میں مدد ملے گی، جسکا سامنا ایک لمبی مدت سے وہاں کے عوام کر رہی ہے۔ حریت کانفرنس کے ترجمان نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ صحیح سمت میں ایک مثبت قدم ہے کیونکہ ایل او سی کے دونوں اطراف کے لوگ مستقل خطرات سے دوچار رہ کر زندگی گزار رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں طرف کے عوام کے راحت رسانی کے ساتھ ساتھ خونریزی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

حریت کانفرنس (م) کے ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں اطراف کے ڈی جی ایم اوز نے ایل او سی کے حوالے سے جہاں بھارت پاک مشترکہ مفادات اور قیام امن کی بات کی ہے۔ صحیح طور پر ایک دوسرے کے خدشات کا احساس اور ادراک کرتے ہوئے ان مسائل کی نشاندہی کی ہے، وہیں حریت کانفرنس یہ محسوس کرتی ہے کہ اصل تنازع کے حل کے لئے بھارت اور پاکستان کی حکومتیں کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کو مدنظر رکھ کر مسئلہ کشمیر کو پُرامن مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کے لئے کوشش کریں گی۔ حریت کانفرنس نے یہ بات پھر زور دے کر کہی کہ مسائل کے حل کے لئے بات چیت ہی بہترین اور واحد ذریعہ ہے اور حریت کانفرنس نے ہمیشہ اس کی حمایت اور وکالت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 918509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918509/حریت-کانفرنس-سیز-فائر-معاہدے-کا-خیرمقدم-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org