0
Friday 26 Feb 2021 20:27

بھارت میں کورونا وائرس کے ساڑھے سولہ ہزار سے زائد نئے کیسز، 120 ہلاکتیں

بھارت میں کورونا وائرس کے ساڑھے سولہ ہزار سے زائد نئے کیسز، 120 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں شفایاب مریضوں کی تعداد چار ہزار سے کم رہنے سے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 1.55 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں اوریہ شرح بڑھ کر 1.41 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 34 لاکھ 72 ہزار 643 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ آج صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے 16577 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 12179 مریض صحتیاب ہوئے جس سے ایکٹیو کیسز میں 4278 عدد کا اضافہ ہوا۔ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 63 ہزار 491 اور شفایاب مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 50 ہزار 680 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز ایک لاکھ 55 ہزار 986 ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 120 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعدادایک لاکھ 56 ہزار 825 ہوچکی ہے۔ بھارت میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.17 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.41 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.42 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 918510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش