0
Friday 26 Feb 2021 19:53

کراچی، گلشن حدید سے لڑکی کے اغوا اور اجتماعی زیادتی کیس کا ڈراپ سین

کراچی، گلشن حدید سے لڑکی کے اغوا اور اجتماعی زیادتی کیس کا ڈراپ سین
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن حدید میں لڑکی سے زیادتی کے کیس کی تفتیش میں پولیس کو اہم پیشرفت حاصل ہوئی ہے، لڑکی اپنے دوست عمیر کے ساتھ گئی تھی، جس نے شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، لڑکی کے اغوا اور گینگ ریپ کے حوالے سے اب تک کوئی ٹھوس شواہد نہیں مل سکے۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال 11 فروری کو اسٹیل ٹاؤن کے رہائشی سلمان راجپر نے مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کی بیٹی کو اغوا کرکے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا ہے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو جن لڑکوں سمیع، فواد، عادل اور سمیر پر الزام عائد کیا گیا تھا، انہیں گرفتار کرلیا لیکن ٹیکنیکل شواہد میں ان ملزمان کے خلاف ثبوت نہیں مل سکا۔ پولیس نے جب ان کے موبائل فون کی لوکیشن حاصل کیں تو سب کی مختلف علاقوں کی لوکیشنز ملیں۔

گزشتہ روز پولیس نے وقوعہ یعنی 9 فروری کے کال ڈیٹا ریکارڈز حاصل کیے اور گھر کے اطراف مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کیں، تو معلوم ہوا کہ لڑکی اور عمیر بھٹو ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں تھے، دونوں ایک ساتھ ایک سپر اسٹور پر نظر آرہے ہیں، جہاں عمیر نے اس کیلئے جوس خریدا، دونوں ایک ساتھ اسٹور میں آئے اور ایک ساتھ ہی واپس چلے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی سے دوبارہ تفتیش کی گئی تو اس نے بتایا کہ اسے عمیر اپنے ساتھ اپنی بائیک پر لے گیا تھا، جہاں اس نے کہا کہ وہ اس سے شادی کرے گا اور اس کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جبکہ میری تصویریں بھی وائرل کرنے کی دھمکی دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عمیر بھٹو نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی ہوئی ہے، کیس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 918518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش