0
Friday 26 Feb 2021 20:34

کراچی، جامعہ این ای ڈی میں ”سینٹر آف ایڈوانس اسٹڈیز ان رینوبل انرجی“ کا افتتاح

کراچی، جامعہ این ای ڈی میں ”سینٹر آف ایڈوانس اسٹڈیز ان رینوبل انرجی“ کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی معروف درسگاہ جامعہ این ای ڈی کے تحت ”سینٹر آف ایڈوانس اسٹڈیز ان رینوبل انرجی“ کا افتتاح کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے سندھ سولر انرجی پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، این ای ڈی نے ہی تمام معاملات کی ٹیسٹنگ کی ہے، ان کی ٹیسٹنگ کے بعد ہم نے ورلڈ بینک کا پروجیکٹ لانچ کیا ہے۔ جامعہ این ای ڈی کو سو برس مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ کہ این ای ڈی نے صوبہ سندھ سمیت پاکستان بھر کیلئے اس لیب کی صورت میں بہترین تحفہ دیا ہے۔

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ ہماری جامعہ متبادل ذرائع انرجی کے استحکام کیلئے کوشاں رہے گی، انرجی اس دور کی اہم ضرورت ہے، ہمیں چاہیے کہ متبادل ذرائع انرجی کی جانب بڑھیں، جن سے آلودگی اور کاربن فٹ پرنٹ کی تخفیف ممکن ہو سکے، یہ سینٹر، سولر پینل انڈسٹری کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔ افتتاح کے موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، ڈین فیکلٹی الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر سعد قاضی، رجسٹرار سید غضنفر حسین، چیئرمین الیکٹریکل ڈاکٹر عطااللہ خواجہ،ڈائریکٹر سروسز سید وصی الدین، ڈائریکٹر سینٹر آف ایڈوانس اسٹڈیز ان رینوبل انرجی ڈاکٹر محسن، ڈائریکٹر اوریک ریاض الدین، ڈپٹی رجسٹرار خالد مخدوم ہاشمی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 918520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش