QR CodeQR Code

کوہاٹ پولیس کی کاروائی، دکان سے غیرقانونی ہتھیار برآمد، ملزم گرفتار

26 Feb 2021 20:42

برآمد کیے گئے ہتھیاروں میں سات ریپیٹر، 44 پستول، 50 چارجرز اور 11 ہزار 244 مختلف بور کے کارتوس شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران پولیس نے دکان میں موجود ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لے کر تھانہ سٹی منتقل کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ پولیس نے ایک دکان پر چھاپا مار کر غیر قانونی ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرکے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ڈی پی او کوہاٹ سہیل خالد کے مطابق مرکزی بازار سے پیوست بنوں مارکیٹ میں دکان پر چھاپے کے دوران خود کار ہتھیاروں اور کارتوس کی بھاری کھیپ برآمد کر لی ہے۔ برآمد کیے گئے ہتھیاروں میں سات ریپیٹر، 44 پستول، 50 چارجرز اور 11 ہزار 244 مختلف بور کے کارتوس شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران پولیس نے دکان میں موجود ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لے کر تھانہ سٹی منتقل کر دیا۔
 


خبر کا کوڈ: 918521

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918521/کوہاٹ-پولیس-کی-کاروائی-دکان-سے-غیرقانونی-ہتھیار-برا-مد-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org