QR CodeQR Code

رکن اسمبلی کا کم سن لڑکی سے شادی کا معاملہ، فواد چوہدری کا فضل الرحمٰن سے تحقیقات کا مطالبہ

26 Feb 2021 21:18

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں خواتین کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ ایوان نے اس معاملے پر جس طرح آواز اٹھائی وہ قابل ستائش ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے جس طرح اس معاملے پر ایکشن لیا ہے، وہ بہتر اقدام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ایک رکن اسمبلی نے 13 سالہ لڑکی سے شادی کی ہے، جو کہ چائلڈ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے 65 سالہ رکن اسمبلی نے 13 سالہ لڑکی سے شادی رچائی ہے، مولانا فضل الرحمان تحقیقات کرائیں کہ چائلڈ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کیوں کی گئی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ایک رکن اسمبلی کی اس شادی سے ایوان کی بدنامی ہو رہی ہے، اس حرکت سے پاکستان پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں خواتین کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ ایوان نے اس معاملے پر جس طرح آواز اٹھائی، وہ قابل ستائش ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے جس طرح اس معاملے پر ایکشن لیا ہے، وہ بہتر اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں حلیم عادل شیخ پر ظلم ہو رہا ہے اور اس کا نوٹس لیا جانا چاہیئے۔ فواد چوہدری کی تقریر پر جے یو آئی (ف) سمیت اپوزیشن ارکان نے احتجاج شروع کر دیا اور اس دوران آغا رفیع اللہ نے کورم کی نشاندھی کر دی۔ گنتی پر کورم پورا نہ ہونے کے باعث اسپیکر نے اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا۔
 


خبر کا کوڈ: 918524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918524/رکن-اسمبلی-کا-کم-سن-لڑکی-سے-شادی-معاملہ-فواد-چوہدری-فضل-الرحم-ن-تحقیقات-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org