QR CodeQR Code

غیر قانونی الاٹمنٹ کیس، نیب کا سابق ایس ایم بی آر بلوچستان کیخلاف ریفرنس دائر

26 Feb 2021 21:49

نیب کی تحقیقات کے مطابق ریونیو افسران بلوچستان نے ساز باز کرکے دلشاد اختر نامی خاتون کو غیر قانونی طور پر صوبائی حکومت کی قیمتی اراضی الاٹ کرکے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ الاٹ کردہ اراضی کی موجودہ مالیت 38 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں نیب نے سابق ایس ایم بی اربلوچستان اور ممبر 2 بورڈ آف ریونیوبلوچستان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا، الاٹ شدہ قیمتی سرکاری زمین کی موجودہ قیمت 38 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے۔ قومی احتساب بیورو بلوچستان نے سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بلوچستان شہباز خان اور ممبر 2 بورڈ آف ریونیو سرور جاوید اور دلشاد اختر کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کردیا ہے۔ غیر قانونی الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب کی تحقیقات کے مطابق ریونیو افسران بلوچستان نے ساز باز کرکے دلشاد اختر نامی خاتون کو غیر قانونی طور پر صوبائی حکومت کی قیمتی اراضی الاٹ کرکے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ الاٹ کردہ اراضی کی موجودہ مالیت 38 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے۔ نیب نے تحقیقات مکمل کرکے ریونیو افسران سمیت تین افراد کے خلاف آج احتساب عدالت کوئٹہ میں ریفرنس جمع کرا دیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 918525

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918525/غیر-قانونی-الاٹمنٹ-کیس-نیب-کا-سابق-ایس-ایم-بی-آر-بلوچستان-کیخلاف-ریفرنس-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org