QR CodeQR Code

بلوچستان سے سینٹ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

26 Feb 2021 22:02

بلوچستان سے سینٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 16 امیدوار ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے پرنس آغا عمر احمد زئی، ستارہ ایاز، میر سرفراز بگٹی، عبدالخالق خان، منظور احمد، بلوچستان نیشنل پارٹی کے حسین بلوچ، محمد ساجد ترین، محمد قاسم، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے نواب زادہ میر اسرار شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ کی 12 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔ تحریک انصاف کا ٹکٹ کھونے والے عبدالقادر باپ پارٹی کی حمایت سے امیدوار بن گئے ہیں۔ بلوچستان سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر پر آویزاں کر دی گئی۔ فہرست کے مطابق مجموعی طور پر 32 امیدوار سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ بلوچستان سے سینٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 16 امیدوار ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے پرنس آغا عمر احمد زئی، ستارہ ایاز، میر سرفراز بگٹی، عبدالخالق خان، منظور احمد، بلوچستان نیشنل پارٹی کے حسین بلوچ، محمد ساجد ترین، محمد قاسم، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے نواب زادہ میر اسرار شامل ہیں۔

جمعیت علماء اسلام کے خلیل احمد بلیدی، مولانا عبدالغفور حیدری، جمہوری وطن پارٹی کے محمد جواد، عوامی نیشنل پارٹی کے عمر فاروق، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمد عثمان خان کاکڑ سمیت آزاد امیدوار محمد عبدالقادر اور میر سردار خان رند سینیٹ الیکشن کے امیدوار ہیں۔ ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار بلوچستان عوامی پارٹی کے سعید احمد ہاشمی اور نوید جان بلوچ، جمعیت علما اسلام کے کامران مرتضیٰ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد ساجد ترین حصہ لے رہے ہیں۔ خواتین کی 2 نشستوں پر 8 امیدوار میدان میں ہوں گی، جن میں جمعیت علماء اسلام کی آسیہ ناصر، عوامی نیشنل پارٹی کی بینش سکندر مسیح، بلوچستان نیشنل پارٹی کی شمائلہ افشین اور طاہرہ آر کے جتک، بلوچستان عوامی پارٹی کی کاشفہ گچکی اور ثمینہ ممتاز، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کی عاطفہ اور آزاد امیدوار نسیمہ احسان شامل ہیں۔
اقلیت کی ایک نشست پر 4 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا جن میں عوامی نیشنل پارٹی کی بینش سکندر مسیح، بلوچستان عوامی پارٹی کے دنیش کمار، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنیل کمار اور جمعیت علماء اسلام کے ہیمن داس شامل ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 918526

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918526/بلوچستان-سے-سینٹ-امیدواروں-کی-حتمی-فہرست-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org