QR CodeQR Code

سی پیک پورے خطے کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کیلئے گیم چینجز کی حیثیت رکھتا ہے، امان اللہ یاسینزئی

26 Feb 2021 22:22

گورنر بلوچستان نے جمعہ کے روز گوادر پورٹ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں سی پیک کے پیش نظر اپنی نئی نسل کو جدید فنی اور تیکنیکی مہارتیں سکھانے پر توجہ مرکوز رکھنی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسینزئی نے کہا کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے دنیا بھر میں معاشی جمود کا خاتمہ ہوگا، گورنر بلوچستان امان اللہ یاسینزئی نے جمعہ کے روز گوادر پورٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چائنا اورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین (Mr. Zhang Baozhong) بھی موجود تھے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ گوادر عظیم منصوبہ کا ایک اہم لنک بلوچستان ہے اور گوادر سی پیک کے تاج پر چمکتا ہوا نگینہ کے مانند ہے، سی پیک کا شاندار منصوبہ پورے خطے کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کیلئے گیم چینجز کی حیثیت رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں سی پیک کے پیش نظر اپنی نئی نسل کو جدید فنی اور تیکنیکی مہارتیں سکھانے پر توجہ مرکوز رکھنی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 918533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918533/سی-پیک-پورے-خطے-کی-اقتصادی-ترقی-اور-خوشحالی-کیلئے-گیم-چینجز-حیثیت-رکھتا-ہے-امان-اللہ-یاسینزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org