0
Saturday 27 Feb 2021 00:02

فاٹا میں بے گھر افراد کیلئے عالمی بینک کی اضافی 12 ملین ڈالر امداد

فاٹا میں بے گھر افراد کیلئے عالمی بینک کی اضافی 12 ملین ڈالر امداد
اسلام ٹائمز۔ عالمی بینک فاٹا میں عارضی طور پر بے گھر افراد کے لیے اضافی 12 ملین ڈالر امداد فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے عالمی بینک کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ وزارتِ اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک فاٹا میں عارضی طور پر بے گھر افراد کے لیے اضافی 12 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر ے گا۔ عالمی بینک کی جانب سے فاٹا کیلئے ریکوری پیکج کی کل مالی اعانت 216 ملین ڈالر ہے، اضافی گرانٹ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ عالمی بینک کی فاٹا کیلئے مالی گرانٹ کیلئے شکرگزار ہیں، اس سے ریکوری پیکج سے فاٹا میں بے گھر افراد کی سپورٹ، بچوں کی صحت اور سروس ڈلیوری میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ریکوری پراجیکٹ میں خیبر پختونخواہ کے چار نئے اضلاع کی فلاح و بہبود کے پروگرام شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 918539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش