0
Saturday 27 Feb 2021 01:43

پشاور میں موسم کی خرابی، پروازوں کو اترنے کی اجازت نہیں دی گئی

پشاور میں موسم کی خرابی، پروازوں کو اترنے کی اجازت نہیں دی گئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں موسم کی خرابی کے باعث اندرون اور بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں موسم خرابی کے باعث 2 پروازوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اتار دیا گیا ہے، جن میں سے ایک کراچی سے پشاور آ رہی تھی اور دوسری شارجہ سے۔ ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی اور شارجہ سے پشاور جانے والی دو پروازوں کو موسم کی خرابی کی وجہ سے اسلام آباد ایئر پورٹ پر اتارا گیا ہے۔

ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق پشاور میں موسم ٹھیک ہوتے ہی مذکورہ پروازوں کو پشاور روانہ کر دیا جائے گا۔ دوسری طرف پشاور ایئر پورٹ پر طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں کے پی کے حکومت، پاک فضائیہ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی میں کوآرڈی نیشن کے لیے فوکل پرسن کی تقرری کی گئی، محکمہ داخلہ کے اسپیشل سکریٹری فوکل پرسن کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 918551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش