QR CodeQR Code

ہم نے بھارتی پائلٹ کو واپس بھیج کر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، عمران خان

27 Feb 2021 09:09

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے بالاکوٹ واقعے کے 2 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کی بہادری کو سلام پیش کیا۔


وزیراعظم عمران خان نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے کامیاب ردعمل پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالاکوٹ واقعے کے 2 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کی بہادری کو سلام پیش کیا اور وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے کامیاب ردعمل پر قو م کو مبارکباد دی۔

 
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ذمہ دار قوم ہونے کے ناطے ہم نے پورے عزم کے ساتھ بروقت جواب دیا اور پاکستان نے پوری دنیا کو اپنے ذمہ دارانہ رویے کا ثبوت دیا۔ ہم نے بھارتی پائلٹ کو واپس بھیج کر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ امن کے لیے کھڑے ہیں اور ہم مذاکرات کے ذریعے تمام تنازعات کو حل کرنے کے لیے آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کا خیر مقدم کرتاہوں۔
 
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے ضروری اقدامات کرے جبکہ مزید پیشرفت کے لیے قابل ماحول بنانے کی ذمہ داری بھارت پر ہے۔


خبر کا کوڈ: 918581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918581/ہم-نے-بھارتی-پائلٹ-کو-واپس-بھیج-کر-ذمہ-داری-کا-مظاہرہ-کیا-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org