0
Saturday 27 Feb 2021 11:01

CTD کی کارروائی، TTP کے 2 دہشتگرد ہلاک

CTD کی کارروائی، TTP کے 2 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے شہر سکھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد مارے گئے۔ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ولایت زیب اور شاہ محمود کے نام سے کی گئی ہے۔ سکھر کے علاقے پٹنی میں سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار دونوں دہشت گرد ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ولایت زیب اور شاہ محمود کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا جن کے قبضے سے 2 پستول اور 1 بیگ برآمد ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 918602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش