0
Saturday 27 Feb 2021 11:06

پولیس اور FIA کے 6 ڈی آئی جیز کا سندھ سے تبادلہ

پولیس اور FIA کے 6 ڈی آئی جیز کا سندھ سے تبادلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سندھ اور سندھ پولیس میں تعینات 6 ڈی آئی جیز کا صوبے سے تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ افسران کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، ان تمام افسران کا تبادلہ وفاقی حکومت کی روٹیشن پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ منیر شیخ، سندھ پولیس میں تعینات ڈی آئی جی قمر الزماں، ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا، ڈی آئی جی منیر شیخ کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی اسپیشل برانچ عرفان بلوچ کی خدمات اسلام آباد کے جبکہ ڈی آئی جی سکھر فدا مستوئی کی خدمات موٹر وے پولیس کے حوالے کی گئی ہیں۔ پالیسی کے مطابق یہ تمام افسران 2 سال تک سندھ میں تعینات نہیں رہ سکتے۔ دوسری جانب موٹر وے پولیس میں تعینات ڈی آئی جی سلطان احمد چوہدری اور پنجاب پولیس میں تعینات ڈی آئی جی طارق عباس قریشی کی خدمات سندھ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 918604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش