QR CodeQR Code

اپوزیشن کو وہی فیصلے قبول ہیں جو ان کی خواہش کے مطابق ہوں، شبلی فراز

27 Feb 2021 11:48

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کو وہی فیصلے قبول ہیں جو ان کی خواہش کے مطابق ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کرنے والے آج اس کے حامی بن گئے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کو وہی فیصلے قبول ہیں جو ان کی خواہش کے مطابق ہوں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر یہ الیکشن جیتے تو شفاف اور منصفانہ، ہار گئے تو دھاندلی کا واویلا مچاتے ہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ سامنے آرہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 918616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918616/اپوزیشن-کو-وہی-فیصلے-قبول-ہیں-جو-ان-کی-خواہش-کے-مطابق-ہوں-شبلی-فراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org